ابنا: العالم کے مطابق آل خليفہ کي سيکورٹي فورس نے جمعہ اور سنيچر کي درمياني شب ملک کے شمالي علاقے النبيہ صالح ميں مخالفين پر حملہ کرکے انہيں بري طرح زد وکوب کيا اس مظاہرے کے موقع پر ہي واديان ، سيحہ ، مرکبان ، الدير ، سترہ ، اور بوري علاقوں ميں بھي بحريني شہريوں نے پرامن مظاہرے کئے اور سياسي قيديوں کي فوري رہائي کا مطالبہ کيا
يادرہے کہ بحرين ميں گذشتہ چودہ فروري سے آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہرے جاري ہيں اور بحريني و سعودي فوجيوں کے حملوں ميں اب تک سيکڑوں بحريني جاں بحق اور زخمي ہوچکے ہيں جبکہ بڑي تعداد ميں لوگوں کو گرفتار کرليا گيا ہے جن ميں خواتين ڈاکٹر اور نرسيں بھي شامل ہيں -.............
/169